گورنمنٹ سول ہسپتال سیالکوٹ کا خزانہ خالی ہونے کا انکشاف ، ملازمین 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم

گورنمنٹ سول ہسپتال سیالکوٹ کا خزانہ خالی ہونے کا انکشاف ، ملازمین 2ماہ سے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے روبروگورنمنٹ سول ہسپتال سیالکوٹ کا خزانہ خالی ہونے کا انکشاف،ملازمین کو تنخواہیں کہاں سے دیں ہسپتال کے اکاونٹ میں صرف گیارہ ہزار روپے موجود ہیں۔ایم ایس سول ہسپتال سیالکوٹ کے جواب پر عدالت برہم،جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل اقبال موہل نے کہا کہ درخواست گزار ڈیلی ویجز ملازم ہیں اور انہیں دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں،من پسند ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جارہاہے جو درخواست گزاروں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے ، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر فاروق نے کہا ملازمین کو فوری تنخواہیں نہیں دے سکتے، ہسپتال کے اکاؤنٹ میں 11ہزار روپے پڑے ہیں،عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا خزانے میں پیسے رکھنا سرکار کا کام ہے، دو ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئیں ،کیا اب وہ فاقے کریں،دو ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے سے ان کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے اورکسی نے سوچنا تک گوارا نہیں کیا،فاضل جج نے حکم دیا کہ مکمل تنخواہیں 15یوم میں اداکی جائیں،عدالت نے ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا عمل شروع کرنے کاحکم دیتے ہوئے دو ہفتوں میں عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

سول ہسپتال سیالکوٹ

مزید : علاقائی


loading...