چیئرمین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

چیئرمین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بنیادی حقوق کو نصاب کا حصہ نہ بنانے پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین اکرم خان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دئیے۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے کہا عدالتی احکامات کے باوجود بنیادی حقوق کو نصاب کا حصہ نہیں بنایا گیا،آئین کے تحت بنیادی حقوق کو سلب نہیں کیا جا سکتا،آئین میں بنیادی انسانی حقوق کو لازم قرار دیا گیا ہے، عام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ انہیں شعور دئیے بغیر ممکن نہیں، عدالت نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو بنیادی حقوق کو نصاب کا حصہ بنانے کا حکم دے رکھا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ان پر عمل نہیں کیا گیا، عدالتی احکامات نظر انداز کرنا توہین عدالت ہے، جس پر عدالت نے چیئرمین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

نوٹس جاری

مزید : علاقائی


loading...