ہائیکورٹ کا شادی ہالز پر مختلف شرح سے عائد ٹیکس پر حکم امتناعی جاری

ہائیکورٹ کا شادی ہالز پر مختلف شرح سے عائد ٹیکس پر حکم امتناعی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے شادی ہالوں پر مختلف شرح سے عائد ٹیکس پر حکم امتناعی جاری کر دیا ۔عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کے لئے طلب کرتے ہوئے ایف بی آر سمیت دیگر مدعاعلیہان کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔جسٹس شاہد وحید نے بشیر میرج ہال کی درخواست پر سماعت کی۔
، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ حسام کیانی نے عدالت میں پیش ہو کرموقف اختیا رکیا کہ حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 236 ڈی میں غیر قانونی ترمیم کر دی ہے، شادی ہالوں سے ٹیکس وصولی، حکم امتناع میں ترمیم کے بعد مختلف شہروں میں مختلف شرح سے انکم ٹیکس وصولی کے نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں، ترمیم سے پہلے شادی ہالوں پر 5 فیصد فی فنکشن انکم ٹیکس عائد کیا گیا تھا، انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 236 ڈی میں ترمیم آئین کے آرٹیکل 18 کی خلاف ورزی ہے، شادی ہالوں پر مختلف شرح انکم ٹیکس کا نفاذ امتیازی سلوک ہے، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 ء میں کی گئی ترمیم کالعدم قرار دی جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف بی آر کو انکم ٹیکس کی وصولی سے روکا جائے۔
شادی ہالز

مزید :

علاقائی -