ایم پی اے حنابٹ کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست مسترد

ایم پی اے حنابٹ کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست مسترد

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے مسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی حنابٹ کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے قراردیا کہ اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر توہین عدالت نہیں بنتی،کیوں نہ بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر درخواست گزار کو جرمانہ کردیاجائے؟یہ درخواست امن ترقی پارٹی کے صدر میاں آصف محمود کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں حنا بٹ پراعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے کا الزام لگایا گیا تھا،درخواست گزار کا موقف تھا کہ حنا پرویز ملک نے سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ افتخارحسین چودھری اور ان کے بھتیجے پر سنگین الزامات لگائے اوراس سلسلے میں قرارداد اسمبلی میں پیش کی۔

، قانون کے تحت اراکین پارلیمنٹ یا عام آدمی عدلیہ مخالف بیان بازی نہیں کر سکتا، حنا بٹ کی جانب سے عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش توہین عدالت کے زمرہ میں آتی ہے ،حنا بٹ خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ،عدالت نے مذکورہ بالا ریمارکس کے ساتھ ابتدائی سماعت پر ہی توہین عدالت کی درخواست مستردکردی۔

حنا بٹ

مزید : علاقائی


loading...