ضلع خوشاب اور تحصیل نور پور تھل کاملازمتوں میں 20فیصد کوٹہ نہ رکھنے پرپنجاب حکومت سے جواب طلب

ضلع خوشاب اور تحصیل نور پور تھل کاملازمتوں میں 20فیصد کوٹہ نہ رکھنے پرپنجاب ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ضلع خوشاب اور تحصیل نور پور تھل کو پسماندہ علاقہ قرار نہ دینے اور ملازمتوں میں بیس فیصد کوٹہ نہ رکھنے پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروارث جسراء کے وکیل نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو پسماندہ قرار دے رکھا ہے،پسماندہ قرار دئیے گئے اضلاع کے شہریوں کا سرکاری ملازمتوں میں 20فیصد کوٹہ مختص ہے،اس سلسلے میں سرگودھا ڈویژن کے ضلع خوشاب اور تحصیل نورپورتھل کو نظراندازکردیا گیا۔درخواست گزارنے کہا کہ مخصوص اضلاع کو نوازاجاناآئین کے تحت امتیازی سلوک ہے، خوشاب اور نورپورتھل کے شہری بجلی، پانی اور سیوریج کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں ،انہیں نوکریوں کے کوٹے سے محروم رکھا جانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

جواب طلب

مزید : علاقائی


loading...