توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کا جواب جمع

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کا جواب جمع

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں علامہ اقبال ٹاؤن قبرستان کی اراضی پرقبضے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پرڈی جی ایل ڈی اے نے جواب جمع کرا دیا۔عدالت نے فریقین کو 13فروری کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیاہے،جسٹس علی باقر نجفی نے منور حسین کی درخواست پر سماعت کی ، درخواسست گزار کاموقف ہے کہ جہانزیب بلاک اقبال ٹاؤن میں مزار کی آڑ میں قبرستان کی اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے۔،عدالت نے ایل ڈی اے کو قبرستان کی اراضی واگزار کروانے کا حکم دیا تھا۔

،عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر ڈی جی ایل ڈی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، ڈی جی ایل ڈی کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کروادیا گیاہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13فروری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...