کیپٹن (ر)محمد یوسف کی علامہ اقبال میڈیکل کالج ،جناح ہسپتال کے ممبر بورڈ آف مینجمنٹ تعیناتی چیلنج

کیپٹن (ر)محمد یوسف کی علامہ اقبال میڈیکل کالج ،جناح ہسپتال کے ممبر بورڈ آف ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)کیپٹن (ر )محمد یوسف کی علامہ اقبال میڈیکل کالج اور جناح ہسپتال کے ممبر بورڈ آف مینجمنٹ تعیناتی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے،اس سلسلے میں عدالت نے شہری قیصر محمود کی جانب سے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت پنجاب، محکمہ صحت،ایل ڈی اے ودیگر مدعاعلیہان سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ کیپٹن محمد یوسف نہ ریٹائرڈ جج اور نہ کمیشن کے چیئرمین رہے پھر بھی ایم پی ون پے پیکیج دیا گیا، کیپٹن (ر) محمد یوسف ایل ڈی اے میں بھی بطور کمیشن ممبر تعینات اور ایم پی ون اسکیل لے رہے ہیں، کیپٹن ( ر)محمد یوسف کی دونوں جگہوں پر تعیناتی ایل ڈی اے اور محکمہ صحت کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

تعیناتی چیلنج

مزید : علاقائی


loading...