آرمی چیف کے پاس دائر اپیل کا جلد فیصلہ کرنے کی درخواست پررجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار ، کیس نمٹا دیاگیا

آرمی چیف کے پاس دائر اپیل کا جلد فیصلہ کرنے کی درخواست پررجسٹرار آفس کا ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے آرمی چیف کے پاس دائر اپیل کا جلد فیصلہ کرنے کی درخواست پررجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی،رجسٹرار آفس نے عدالت عالیہ کے راولپنڈی بنچ کی بجائے پرنسپل نشست پر درخواست دائر کرنے کااعتراض کیا تھا۔

درخواست گزار میجر عزیر وغیرہ نے موقف اختیار کیا کہ انہیں کسی قانونی جواز کے بغیر مجاہد بٹالین سے برطرف کر دیا گیا،قانون اورنیشنل گارڈ رولز 1975ء کے تحت انہیں سروس نظر ثانی بورڈکے سامنے پیش ہونے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے پاس نوکری سے برطرفیوں کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے،آرمی چیف کے پاس زیر التواء اپیل کاجلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی جائے، درخواست پررجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست نمٹا دی ، عدالت نے درخواست گزار کو عدالت عالیہ کے راولپنڈی بنچ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اعتراض برقرار

مزید : علاقائی


loading...