نوانکوٹ میں دوہرا قتل ، گھر میں داخل ہو کر 2افراد کی شہ رگیں کاٹ دی گئیں

نوانکوٹ میں دوہرا قتل ، گھر میں داخل ہو کر 2افراد کی شہ رگیں کاٹ دی گئیں

لاہور (کرائم رپو رٹر) نواں کوٹ کے علاقہ میں دہر ے قتل کی لرزہ خیر واردات ، دو افراد نے گھر میں داخل ہوکردو افراد کی شہ رگ کاٹ کرانہیں موت کے گھاٹ اُتار ا گیا ، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر تے ہوئے تفتیش شروع کردی ۔بتایا گیا ہے کہ نواں کوٹ کے علاقہ میں گھر سے 2افراد کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئیں جن کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا اور موقع سے شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔دوہرے قتل کی لرزہ خیر واردات کے متعلق ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ابتک یہ بات سامنے آئی ہے کہ گذشتہ رات مقتول24سالہ ارسلان کو رات 11بجے اس کے2 دوست ملنے کیلئے اسکے گھر آئے جہاں دونوں دوستوں نے ارسلان کی بہن کو ایک کمرے میں بند کر دیاجس کے بعد ارسلان اور مالک مکان طارق کا گلا کاٹ کر انھیں موت کے گھاٹ اُتار دیا اور خود موقع سے فرار ہوگئے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقتول ارسلان کا موبائل قبضے میں لے کر کال و میسج ریکارڈ سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ فرانزک ٹیموں کے ذریعے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کرلئے گئے ہیں تاکہ ملزمان تک پہنچا جاسکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ واقع بظاہر دشمنی یا غیرت کے نام پر معلوم ہوتا ہے تاہم اصل حقائق مدعیان کی جانب سے ملنے والی درخواست ، پوسٹمارٹم اور فرانزک لیب رپورٹ اور تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے ۔

مزید : علاقائی


loading...