ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، قیمتی اشیاء سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق۔ سندر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر سلطان کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ 65ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے ڈیفنس بی میں میں ڈاکو گھر میں گھس کر اقبال اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ ٹاون شپ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے رحیم اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ روپے 90ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔شالیمار کے علاقے میں ڈاکوؤں افتخار اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 60ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ مسلم ٹاون کے علاقے ڈاکوؤں نے بلال اور فیملی سے 75ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔جنوبی چھاونی میں ڈاکوؤں نے طارق اور فیملی سے 50ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ کے گلشن اقبال علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر شفیق سے45ہزار اور موبائل فون۔ہڈیارہ سے ڈاکو مقصود سے80ہزار نقدی اور موبائل فون۔لاری اڈا میں ثاقب سے ڈاکو گن پوائنٹ پر15ہزار نقدی اور موبائل فون۔ہنجروال سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نعمان سے30ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ سبزاہ زار اور برکی سے گاڑیاں اور بھاٹی گیٹ۔شیراکوٹ اور غالب مارکیٹ کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -