ہم جنسی کیس، صوبیہ اورشیزہ گھر چھوڑ کر غائب ہوگئیں

ہم جنسی کیس، صوبیہ اورشیزہ گھر چھوڑ کر غائب ہوگئیں

لاہور(نامہ نگار)مناواں کا ہم جنسی کیس ایک نیا رخ اختیار کرگیاہے،صوبیہ اور شیزہ کے گھر چھوڑ کر غائب ہونے پر میٹرک کی طالبہ شیزہ کی والدہ اسما ء اور والد محمد بوٹا بچی کی بازیابی کے لئے گزشتہ روز سیشن عدالت میں پیش ہوئے ۔ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود شاد کی عدالت میں مناواں کی صوبیہ اور شیزہ کے لاپتہ ہونے پر ان کی والدہ اسما اور والدبوٹا نے حبس بے جا کی درخواست دائر کررکھی ہے ،عدالت کو بتایا گیا کہ صوبیہ ان کی بیٹی شیزہ کو لے کر ساتھ لے کے گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئی ہے ،وہ انصاف کے لئے تھانہ مناواں گئی تو پولیس نے ان کی داد رسی کرنے کے بجاے ان کو ہراساں کرنا شروع کردیا ،ہمیں اپنی ہی بچی کو اغوا کرنے کے جرم میں ملوث کرکے مقدمہ دائر کر دیا جس میں ہم نے ضمانتیں کرارکھی ہے، صوبیہ ان کی بچی کو لے کر فرار ہو چکی ہے۔ہماری بچی کی برآمدگی کے حوالے سے پولیس کوئی تعاون نہیں کر رہی ہر شخص کو ہراساں کیا جا رہا ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ بچی کو برآمد کرایا جاے جس پر فاضل جج نے درخواست پر ایس ایچ او مناوں سے آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...