سرکاری عمارتوں میں تشزدگی کیس ، دستیاب ریکارڈ پیش نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو آخری وارننگ
لاہور(نامہ نگار)سرکاری عمارتوں میں لگنے والی آگ اور ان میں جلنے والے سرکاری ریکارڈ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے بنائے جانے والے ون مین ٹربیونل کے جج محمد اختر بھنگو نے عدالت کو دستیاب ریکارڈ نہ بھجوانے اور سہولیات فراہم نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو آخری وارننگ دے دی ۔
یادرہے کہ مذکورہ ٹربیونل کو بنے تقریبا 3ماہ بیت چکے ہیں ،ابھی تک عدالت کی طرف سے منگوایا گیا ریکارڈ مکمل طور پر فراہم نہیں کیا گیا اور نہ ہی ٹربیونل کو عملہ فراہم کیا گیا ہے ۔جودیشل کمپلیکس میں پنجاب گورنمنٹ نے پنجاب بھر کی سرکاری عمارتوں میں آگ سے جلنے والے ریکارڈ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے محمد اختر بھنگو پر مشتمل ون مین ٹربیونل بنایا ہے ،محمد اختر بھنگو نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوے چیف سیکرٹری پنجاب کو آخری وارننگ نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہا گیا کہ ٹربیونل کو دستیاب ریکارڈ اور الگ سے سٹاف فوری فراہم کیا جائے یا دیگر صورت قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔پنجاب گورنمنٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ جن عمارتوں میں آگ لگی ہے ان عمارتوں میں سرکاری ریکارڈ بھی جلا ہے انکوائری کرائی جاے اس ریکارڈ کو خود جلایا گیا یا اتفاقیہ آگ لگی ۔