باپ بیٹی کی بازیابی کیلئے امریکہ سے لاہور فیملی کورٹ پہنچ گیا

باپ بیٹی کی بازیابی کیلئے امریکہ سے لاہور فیملی کورٹ پہنچ گیا

لاہور(نامہ نگار)باپ اپنی بیٹی کی بازیابی کے لئے امریکہ سے فیملی کورٹ کے جج مجتبیٰ الحسن کی عدالت میں پہنچ گیا،درخواست گزار والد ریاض خان درانی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ امریکہ میں رہتا ہوں ،اس کی بیٹی سابقہ بیوی کی بہن کے پاس پاکستان میں ہے ،درخواست گزار کا مزیدکہنا ہے کہ وہ امریکن نیشنل ہے اور بیوی کو طلاق دے چکا ہے، اس کی سابقہ بیوی صائمہ شاہین نے اپنی بہن سحر انجم کو میری سات سالہ بیٹی ماہ نور خان میری اجازت کے بغیر دے دی ہے جبکہ میرے اس کے علاوہ 3بچے ہیں جو امریکہ میں میرے ساتھ ہی رہتے ہیں، میری بیٹی مجھے دلوائی جائے ،فاضل جج نے سابقہ بیوی کی بہن سمیت بیٹی کو عدالت طلب کرتے ہوئے سماعت آج 11جنوری تک ملتوی کردی

مزید : علاقائی


loading...