سیشن کورٹ سے منشیات کیس کا ملزم اعجاز احمد بری

سیشن کورٹ سے منشیات کیس کا ملزم اعجاز احمد بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے 1500 گرام منشیات کیس میں ملوث ملزم اعجاز احمد کو بری کر دیا۔ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین نے ملزم کو بری کرنے کا حکم جاری کیاہے۔

مقدمہ کے مطابق منشیات کیس میں ملوث ملزم اعجاز احمد 1500 گرام چرس برآمد ہوئی تھی ،پولیس کی مدعیت میں ملزم اعجاز احمد کی ایف آئی آر2017 ء میں تھانہ ہربنس پورہ میں درج کی گئی تھی،ملزم کے وکیل نے کہا کہ پولیس نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر ملزم کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا ہے ،ملزم کو بری کیا جائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -