اکاؤنٹس خوردبرُدکیس، الائیڈ بینک کے مینجر کو 33سال قید ، لاکھوں جرمانہ کا حکم
لاہور(نامہ نگار)بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج منیر احمد جوئیہ نے الائیڈ بینک کے 14اکاونٹس سے لاکھوں روپے کی رقم خوردبرد کرنے والے بینک منیجر سید محمدرضاشاہ کو مختلف الزامات کے تحت 33 سال قید ولاکھوں روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاہے ۔بینک جرائم کورٹ پنجاب ملک منیر جوئیہ کی عدالت میں ایف آئی اے نے الائیڈ بینک برانچ کے 14اکاونٹس میں ردوبدل کرکے ان اکاونٹس سے 16لاکھ 72ہزار سے زائد رقم نکلوانے کے الزام میں ملزم سید محمدرضا شاہ کے خلاف چالان پیش کررکھاتھا، عدالت میں یہ چالان 2016ء میں پیش کیا گیا تھا،عدالت نے گواہوں کے بیانات اور اور وکلا ء کی بحث کے بعد مجرم سیدمحمد رضا شاہ کو33 سال قید اور 14لاکھ 7ہزار 72روپے جرمانہ کی سزا کا حکم جاری کردیاہے۔