گواہ منحرف ہونے پربداخلاقی کا ملزم افتخار عرف کھارا بری

گواہ منحرف ہونے پربداخلاقی کا ملزم افتخار عرف کھارا بری

لاہور(نامہ نگار)خصوصی عدالت صنفی تشدد کے جج رحمت علی نے بداخلاقی کیس میں گواہان کے منحرف ہونے پر ملزم افتخار عرف کھاراکو بری کر دیا تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے ملزم کے خلاف 16سالہ لڑکی سے بداخلاقی کا مقدمہ درج کررکھا تھا ۔مقدمہ کے مطابق ملزم پر 16 سالہ لڑکی (س) سے بداخلاقی کا الزام تھا ،لڑکی کے والد اشفاق کی مدعیت میں پولیس نے2015 ء میں مقدمہ درج کیاتھا،دوران ٹرائل گوہان اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے ،گواہان نے عدالت میں پیش ہو کر کہا نے کچھ نہیں دیکھا اور انہیں لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کے حوالے سے کوئی علم نہیں ،عدالت نے وکلاء و فریقین کے دلائل سننے اور گواہان کے منحرف ہونے پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے

مزید : علاقائی


loading...