کھوکھر پیلس کیس، کلیکٹر اشمال نوید عالم کی درخواست ضمانت خارج

کھوکھر پیلس کیس، کلیکٹر اشمال نوید عالم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن بہادرعلی خان نے کھوکھر پیلس جوہرٹاون کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوے جگہ فراہم کرنے کے الزام میں ملوث کلیکٹر اشمال نویدعالم کی درخواست ضمانت خارج کردی جبکہ اسی کیس کے دوسرے ملزم تحصیلدار رانا حسیب کی عبوری ضمانت پر کارروائی 17جنوری تک ملتوی کردی ہے۔اینٹی کرپشن نے سید نوید عالم رانا حسب اور پٹواری رضوان کے خلاف غیرقانونی طریقے سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمدافضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کو ملی بھگت سے لوگوں کی جگہ کو ان کے پیلس میں شامل کرنے پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...