کھانا ضائع ہونے سے بچانے کیلئے قانون سازی کی درخواست پر وفاقی حکومت و دیگر مدعا علیہان کو نوٹس

کھانا ضائع ہونے سے بچانے کیلئے قانون سازی کی درخواست پر وفاقی حکومت و دیگر ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے کھانے کوضائع ہونے سے بچانے کے لئے قانون سازی کرنے کی درخواست پروفاقی حکومت ، پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے،جسٹس جواد حسن نے بیرسٹر محمد احمد پنسوتا کی درخواست پرسماعت کی۔ ،درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی سیکرٹری فوڈ ،وفاقی سیکرٹری قانون اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ کھانے کوضائع ہونے سے بچانے کے لئے قانون موجودنہیں ہے ،شادی کی تقریبات ،ریستورانوں اورگھروں میں اضافی کھاناضائع ہورہاہے۔درخواست میں خوراک ضائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے کمشن تشکیل دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔

کھانا ضائع، نوٹس

مزید : علاقائی


loading...