4بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردئیے گئے

4بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردئیے گئے

لاہور(نامہ نگار)خاوند نے دوسری شادی کرکے گھر سے نکال کر بچے بھی چھین لئے ہیں، متاثرہ خاتون بچوں کی بازیابی کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ۔ایڈیشنل سیشن جج مسز عائشہ خالد نے کیس کی سماعت کی ،بلال گنج کی رہائشی عالیہ بی بی نے اپنے 4بچے خاوند سے واپس لینے کے لئے دائر حبس بجا کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خاوند محمد ارشد نے دوسری شادی کر رکھی ہے ،مجھے گھر سے نکال دیا اور اب بچے چھین لئے ہیں،بچے مجھے واپس دلائے جائیں ،عدالتی حکم پر 8 سالہ عدیل، 7 سالہ اریان، 6 سالہ محمد ازان اور 3 سالہ مشال کو پیش کیا گیا،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد چاروں بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...