سبزہ زار،45سالہ شخص کی گھر پر خون میں لت پت پڑی لاش برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقہ میں 45سالہ شخص کی گھرمیں خون میں لت پت پڑی ہوئی لاش برآمد ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی ۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار الحافظ ٹاؤن کا رہائشی 45سالہ اعظم جس کی فیملی گھر سے باہر گئی ہوئی تھی اور واپس آنے پر انہوں نے اعظم کی لاش خون میں لت پت دیکھی تو فوری پولیس کو اطلاع کردی جنہوں نے پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی ،پولیس نے بتایا کہ بظاہر تو لگتا ہے کے اسے برین ہیمرج ہوا ہے لیکن اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے ۔