خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والاسیکورٹی گارڈ نکلا

خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والاسیکورٹی گارڈ نکلا

لاہور (کرائم رپورٹر)خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والاسیکورٹی گارڈ نکلا،غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر موٹرسائیکل سوار کو روکا توطیش میں آگیا، شناخت پوچھنے پر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا، مگر کوئی شناخت نہ دے سکا، مشکوک بیانات پر انسپکٹر عرفان تھانے لے آیا، دوران انکوائری ملزم عرفان نے بتایا کہ وہ یوفون فرنچائز میں سیکورٹی گارڈ ہے، ملزم نے موٹرسائیکل پر پولیس رنگ کی نمبر پلیٹ بھی لگائی ہوئی تھی، ملزم کے خلاف تھانہ شمالی چھاؤنی میں مقدمہ درج، حوالات میں بند، سی ٹی او کی طرف سے انسپکٹر عرفان اور ساتھی وارڈن کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کابھی اعلان، سی ٹی او کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ امن و امان کی فضا بھی قائم کئے ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...