الامیہ کالج جیسے تاریخی تعلیمی ادارے سے نامی گرامی شخصیات فارغ التحصیل ہو ئیں ، شوکت علی یوسفزئی

الامیہ کالج جیسے تاریخی تعلیمی ادارے سے نامی گرامی شخصیات فارغ التحصیل ہو ...

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے۔ اسلامیہ کالج کی قیادت نے اسلامیہ کالج کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر کو مثالی کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔مجھے پہلی بار اسلامیہ کالج بڑا ارگنائیزر اور ڈسپلن نظر آرہا ہے۔ کیونکہ یہاں پر مستقبل کی پلاننگ ہو رہی ہے۔اسلامیہ کالج ایک تاریخی تعلیمی اداراہ ہے۔اور اس ادارے نے مختلف شعبۂ ہائے زندگی میں بڑے بڑے نام پیدا کیے ہیں۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلامیہ کالج کے خیبر یونین ہال میں شعبۂ کنپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام ایمرنگ ٹیکنالوجی کے اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔لیکن آج مخلص اور ایماندار قیادت نہ ہونے کی وجہ پاکستان اربوں روپے کا مقروض ہے ۔آج پاکستان محفوظ ہاتھوں ہے۔اور ہمارے آئندہ نسلوں کا مستقبل شاندار ہے۔پانچ سالوں میں پاکستان کو ایسا ملک نائیں گے کہ بار بار ممالکسے لوگ یہاں روزگار کے لئے ائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرپشن فری بنائیں گے۔ بلا فرق و تفرق احتساب کا رمل شروع ہو چکا ہے۔ جس کسی نے ملک کو لوٹا ہے۔ وہ جیل جائیں گے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ کالج پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے کہا کہ اسلامیہ کالج کے طلباء ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر اپنے ملک،صوبے اور ادارے کا نام روشن کریں۔قائد اعظم بابائے قوم کی خواہش تھی کہ اسلامیہ کالج سے علم کی روشنی کی وسطی ایشیاتک پہنچے۔تو یقیناََ آج بیرونی ممالک سے PhDاور پوسٹ ڈاک کے لئے اسلامیہ کالج آرہے ہیں اور قائد کے وژن کی تکمیل ہو رہی ہے۔تقریب سے ڈین سید عنایت علی شاہ،سینئر ایلومینائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد زمان خان ،ڈاکٹر حلیم فرمان نے خطاب کیا۔مہمان خصوصی شوکت یوسفزئی ،وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد،سینئر ایلومینائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد زمان خان اور ڈاکٹر ظہور جان نے جیتنے والے ٹیموں اور ارگنائیزرز میں تعریفی اسناد،نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کیے۔جبکہ اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی میاں شررافت علی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل صوبائی وزیر نے اسلامیہ کالج کے صحن میں پودا لگایا اور ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے اجتماعی دعا کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...