فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں جاری تین ہزار کلو مصالحہ قبضے میں لیاگیا اور فیکٹری سیل

فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں جاری تین ہزار کلو مصالحہ قبضے میں لیاگیا اور ...

پشاور (سٹی رپورٹر) خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور ٹاون ٹو قاصی کلئے میں کاروائیاں کی اور مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں اسلم مصالحہ جات فیکٹری سے تین ہزار کیلو غیر معیاری مصالحہ برآمد ہوا فوڈ سیفٹی آفیسر شکیل احمد کے مطابق مصالحہ میں چوکر, بورہ اور چاول کو نان فوڈ کلر دئے کر مصالحہ جات میں استعمال کرتے تھے. جو انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہوتا ہے. فوڈ اتھارٹی کے ترجمان وقار اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی اسسٹنٹ انیلا محبوب فوڈ سیفٹی آفیسر شکیل احمد اور طاہر طاہر حبیب کی نگرانی میں رات بارہ بجے ہوئی جس کے نتیجے میں ایک فیکٹری سے چھاپے کے دوران تین ہزار کیلو سے زیادہ غیر معیاری مصالحہ برآمد ہوا فوڈ سیفٹی آفیسر کے متابق مصالحہ میں چوکر, بورہ اور چاول کو نان فوڈ کلر دئے کر مصالحہ جات میں استعمال کیا کرتے تھے. ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فیکٹری کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...