مردان میں ناقص منصوبہ بندی ،نالوں سے پانی کا اخراج بند

مردان میں ناقص منصوبہ بندی ،نالوں سے پانی کا اخراج بند

مردان (بیورورپورٹ) واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چےئرمین چےئرمین محمد فائق شاہ نے کہاہے کہ شہر میں نکاسی آب کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے نالوں سے پانی کا اخراج نہیں ہو رہا ہے ۔نالوں سے ناجائز تجاوازت کے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن جلد شروع کیا جائے گا۔وہ بورڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران شہریوں سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان نیاز الدین خان،سمیع اللہ خان،طارق خان،چیف ایگزیکٹو ناصر غفور خان،جنرل منیجر اشراف قادر خٹک،ٹیکنیکل منیجر محمد ادریس اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔محمد فائق شاہ نے کہاکہ صاف مردان ہمارا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ گندگی اٹھانے کے لئے مزید گاڑیاں خریدی جا رہی ہے جس سے شہر میں صفائی کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے علماء کرام اور خطیب اس سلسلے میں کمپنی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے خطبوں میں شہریوں کو صفائی کے حوالے سے خصوصی طور پر بتائیں ۔انہوں نے کہاکہ مردان کو صفائی کے حوالے سے ماڈل شہر بنانے کے لئے کمپنی تما م تر وسائل کو بروئے کار لا ئے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ نالوں میں گندگی پھینکنے کی بجائے مختص جگہوں پر جمع کر یں تاکہ کمپنی کی گاڑیاں انہیں بروقت اٹھا کر ٹھکانے لگا سکے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...