پی ڈبلیوڈی لیبر یو نین کا نام استعمال کرنے کیخلاف ملازمین کی ریلی

پی ڈبلیوڈی لیبر یو نین کا نام استعمال کرنے کیخلاف ملازمین کی ریلی

پشاور( سٹی رپورٹر)پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین نے مذکورہ یونین کا نام استعمال کرکے محکمے کو بدنام کرنے والے ملازمین کوصوبائی وزیر مواصلات و تعمیرا ت ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیواورایکسیئن ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے شوکاز نوٹس دینے کے حق میں باچاخان چوک سے سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی ۔ ریلی کی قیادت پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صدر ملک نثار خان ‘ جنرل سیکرٹری عبدالسلام ‘سینئرنائب صدر مومن خان ‘ عبد الرحمن اور فرحت اللہ سمیت دیگر کر رہے تھے ۔ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک نثار کا کہنا تھا کہ گل زمین نامی ملازم سمیت دیگر سی اینڈ ڈبلیو کے ملازمین پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کا نام استعمال کرکے محکمے کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرا ت ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، چیف انجینئر سنٹر سی اینڈ ڈبلیو اورایکسیئن ملاکنڈ ڈویژن نے ان ملازمین کو غیر قانونی اور محکمے کیخلاف منافی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا جو خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہاکہ یونین محکمے کے اعلیٰ افسران کیساتھ ہر ممکن تعاو ن کریگی اور ملازمین کے جائز مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...