نئے ضم شدہ اضلاع کی 6تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جائیں گے ، محمد عاطف خان

نئے ضم شدہ اضلاع کی 6تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جائیں گے ، محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے کھیل،سیاحت،ثقافت وامورنوجوانان محمد عاطف خان نے نئے ضم شدہ قبائلی آضلاع کی 6 تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکسسز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کو جلد ازجلد اس پر کام شروع کرنے اور کم سے کم وقت میں تکمیل کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے سینئر وزیر محمد عاطف خان کی زیرصدارت ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جسمیں سیکرٹری سپورٹس شاہد زمان،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس بابر خان ڈی جی سپورٹس جنید خان اور قبائلی اضلاع کے سپورٹس ڈائریکٹر نواز خان بھی موجود تھے۔نئے سپورٹس کملپلیکسسز باجوڑ کی تحصیل ناواگئی،وزیرستان کی تحصیل میرعلی اور رزمک، لوئر اور سنٹرل کرم اور ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں تعمیر کئے جائینگے۔سینئر وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی 19 تحصیلوں میں موجود سپورٹس کمپلکسز کو بھی اپ گریڈ کرکے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اسکے علاوہ اجلاس میں سینئر وزیر نے صوبائی حکومت کی طرف سے صوبے میں آئیندہ پانچ سالوں کے دوران 1000 گراونڈ بنانے کا دائرہ بھی قبائلی اضلاع تک وسعت دینے کااعلان کرتے ہوئے محکمہ کھیل کے حکام کو ہدایت کی کہ قبائلی اضلاع میں کھیل کے میدانوں کے لئے جگہوں کا تعین کریں۔ اجلاس میں قبائلی اضلاع میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ ہوا سینئر وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع اب خیبر پختونخوا کا حصہ ہیں وہاں کے کھلاڑیوں کو وہ تمام سہولیات دی جائے گی۔ جو صوبے کے دیگر کھلاڑیوں کو حاصل ہیں۔قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں میں کافی صلاحیت موجود ہے انضمام کے بعد صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ انکو تمام کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں۔