چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس 17 جنوری کو ہوگا

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس 17 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے حوالے فل کورٹ ریفرنس 17 جنوری کو ہوگا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق فل کورٹ ریفرنس 17 جنوری دن 11.30 بجے سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں ہوگا۔ترجمان کے مطابق فل کورٹ ریفرنس سے اٹارنی جنرل پاکستان,پاکستان بار کونسل کے وائس چیرمین ٗسپریم کورٹ بار کے صدر اور جسٹس آصف سعید کھوسہ خطاب کریں گے۔ترجمان کے مطابق فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بھی خطاب کریں گے۔

چیف جسٹس

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...