زر داری کو نا اہل کروانے والے منہ کے بل گرے ہیں ،مولا بخش چانڈیو

زر داری کو نا اہل کروانے والے منہ کے بل گرے ہیں ،مولا بخش چانڈیو

کراچی (این این آئی)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ آصف علی زر داری کو نا اہل کروانے والے ایک بار پھر اپنے منہ کے بل گرے ہیں ،پی ٹی آئی اے نے الیکشن کمیشن سے پٹیشن واپس لے کر سماعت سے پہلے ہی شکست تسلیم کر لی ،یہ سیاسی جنگ لڑنا چاہتے ہیں تو کھل کر آئیں ٗہم قانونی لڑائی عدالتوں میں لڑیں گے۔ جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم زمان کی جانب سے دائر الیکشن کمیشن میں آصف علی زر داری کی نا اہلی کی درخواست کی واپسی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مولانا بخش چانڈیو نے کہاکہ ایک بار پھر پی ٹی آئی اے کے ایک اور جھوٹ کے ڈھول کا پول کھل گیا ہے ،آصف علی زرداری کو نااہل کروانے والے پھر اپنے منہ کے بل گرے ہیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ پی ٹی آئی اے نے الیکشن کمیشن سے پٹیشن واپس لے کر سماعت سے پہلے ہی شکست تسلیم کر لی۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ان کٹھ پتلیوں کو بھی پتا تھا کہ ثبوت جھوٹے ہیں ،حکومت سیاستدانوں اور حقیقی جمہوری قوتوں کو بدنام کرنے کے مشن پر ہے۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ یہ سیاسی جنگ لڑنا چاہتے ہیں تو کھل کر آئیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ ہم قانونی لڑائی عدالتوں میں لڑیں گے۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ آصف علی زرداری نے جیلیں کاٹیں، تشدد برداشت کیا انہیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ جمہوریت کیلئے جانیں دینے والوں کے وارٹ بلاول کے سامنے یہ بونے سیاستدان ٹک نہیں سکیں گے۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ ابھی تو آعاز ہے اور ان کے سارے مہرے پٹ چکے ہیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ ہم نے کہا تھا کہ یہ شہیدوں اور جیالوں کی جماعت ہے سوچ سمجھ کر مقابلہ کرنا۔

مولابخش چانڈیو

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...