لیگی ایم این اے کی کامیابی کیخلاف درخواست کے فیصلہ کیلئے الیکشن کمیشن نے مہلت طلب کر لی

لیگی ایم این اے کی کامیابی کیخلاف درخواست کے فیصلہ کیلئے الیکشن کمیشن نے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں حلقہ این اے 91 سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست کا فیصلہ کرنے کے لئے الیکشن کمشن نے مہلت طلب کر لی۔الیکشن کمشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حلقہ میں 20 پولنگ سٹیشنز کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے،چند روز میں رپورٹ کے مطابق فیصلہ جاری کر دیا جائے گا،تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ نے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی 87ووٹوں سے جیتے تھے ۔سپریم کورٹ کے حکم پر دوبارہ گنتی میں عامر سلطان چیمہ کے 1200ووٹ بڑھ گئے،معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس زیرالتواء ہے،الیکشن کمشن کو جلد فیصلے کے لئے حکم جاری کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...