پشاورہائیکورٹ نے فوجی عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

پشاورہائیکورٹ نے فوجی عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی) پشاورہائیکورٹ نے فوجی عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،ہنگو کے رہائشی سید امیر سال دوہزار گیارہ میں گھر سے لاپتہ ہوا تھا ۔ پشاورہائی کورٹ میں ہنگو سے لاپتہ شہری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے فوجی عدالت سے سید امیر فیصل کو سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ،ہائی کورٹ نے متعلقہ اداروں کو جواب جمع کرانے کے لئے نوٹس جاری کردیا ،ہنگو کا رہائشی سید امیر فیصل چار نومبرسال دوہزار گیارہ کو لاپتہ ہوا تھا،لاپتہ افراد کمیشن کی ہدایت پر شہری کے لاپتہ ہونے سے متعلق مقدمہ درج تھا۔ملزم کو 2012 میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر سزاسنائی گئی تھی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبدالشکور نے کی۔
سزائے موت