نیب عمران نیازی کیخلاف ریفرنس نہ بنا کر جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے‘ حسن مرتضیٰ

نیب عمران نیازی کیخلاف ریفرنس نہ بنا کر جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے‘ حسن ...

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نیب عمران نیازی کے خلاف ریفرنس نہ بنا کر جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے،پنڈی کا سب سے بڑا گنگو تیلی خود فیاض چوہان ہے،شہید بھٹو کے بے بارے منہ سنبھال کے بات کرے ۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کرپٹ اکرام نیازی کی دختر علیمہ خان کوحساب دینا پڑے گا،بدقسمت نیازی خاندان نے خیرات کا پیسہ لوٹنے سے بھی دریغ نہیں کیا۔وزراء عمران نیازی کی ہیلی کاپٹر سکینڈل میں 18 لاکھ کی کرپشن مان چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان عقل کے اندھوں کو کیا پتہ ایک روپے کی چوری بھی کرپشن ہوتی ہے۔نیب عمران نیازی کے خلاف ریفرنس نہ بنا کر جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

حسن مرتضیٰ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...