پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کا آج سے آغاز

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کا آج سے آغاز
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کا آج سے آغاز

  


کیپ ٹاﺅن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں مسلسل دوسرے وائٹ واش کا سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ سیریز دو ایک سے ہارنے والی پاکستانی ٹیم کو گذشتہ پانچ میں سے چار ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی ہے۔

جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعے کی پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

میزبان ٹیم کو سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقا کے کوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ عالمی نمبر ایک ٹیم بننا ہمارا مشن ہے۔ جنوبی افریقا نے2013 میں بھی پاکستان کے خلاف تینوں ٹیسٹ جیتے تھے۔

وانڈررز کی پچ بھی فاسٹ بولنگ کیلئے ساز گار ہے۔ 2013 میں اسی گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم ڈیل سٹین کی تباہ کن بولنگ کے سامنے صرف 49 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا سب سے کم سکور ہے۔ سٹین نے 8رنز دے کر 6 وکٹ حاصل کئے تھے۔

اس میچ میں اسد شفیق، اظہر علی اور سرفراز احمد نے بھی شرکت کی تھی۔ توقع ہے کہ جنوبی افریقا میچ میں زبیر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ دے گا۔ جنوبی افریقا نے کپتان فاف ڈیو پلیسی کی معطلی کے سبب پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے اوپننگ بیٹسمین ڈین ایلگر کو قائم مقام کپتان مقرر کردیا ہے۔

ڈیوپلیسی کو سلو اوور ریٹ کے سبب ایک میچ کی معطلی کا سامنا ہے جس کے باعث وہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

ڈین ایلگر 2017 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں انگلینڈ کے خلاف بھی جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔ جنوبی افریقی سلیکٹرز نے اوپنر ایڈن مرکرم کی انجری کے پیش نظر نو وارد بلے باز پیٹر ملان کوسٹینڈ بائی کے طور پرسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /کھیل


loading...