حافظ آباد، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سرکاری وکیل کو قتل کردیا

حافظ آباد، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سرکاری وکیل کو قتل کردیا
حافظ آباد، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سرکاری وکیل کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حافظ آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سرکاری وکیل کو قتل کردیا، ملزم جائے واردات سے فرار ہو گئے، پولیس نے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے کسوکی روڈپرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سرکاری وکیل جاں بحق ہو گئی،مقتولہ نائلہ امجد سول کورٹ میں پراسیکیوٹر تھی،فائرنگ کے بعد حملہ آور فرارہوگئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سرکاری وکیل کی لاش ہسپتال منتقل کردی اورقاتلوں کی تلاش جاری ہے۔