آپریشن ردالفساد،ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،2 دہشتگرد ہلاک

آپریشن ردالفساد،ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،2 دہشتگرد ...
آپریشن ردالفساد،ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،2 دہشتگرد ہلاک

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی کی بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھاری مقداربرآمدہوا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت قلات، خاران، میوند میں کارروائیاں کیں،فورسز کی کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے سب مشین گنز، بارودی سرنگیں برآمدہوئیں اس کے علاوہ دستی بم،آر پی جی 7 راکٹس اوربڑی تعداد میں گولیاں برآمدہوئیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...