سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد شدید مندی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رحجان سے ہوا تھا لیکن مارکیٹ کچھ ہی دیر بعد مندی کا شکار ہو گئی۔آج کاروبار کا آغاز 39 ہزار 90 پوائنٹس سے ہوا اور آخری رپورٹ آنے تک انڈیکس 90 پوائنٹس کی کمی کے سے 38 ہزار 999 پر ٹریڈ کررہا تھا تھا۔
مارکیٹ کھلنے کے بعد دو گھنٹے کے دوران 17,165,060 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,296,987,348 پاکستانی روپے رہی۔آج کاروبار کا آغاز مثبت رحجان سے ہوا تھا اور شروع میں ہی 124 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 39 ہزار213 پوائنٹس پر چلا گیا۔
مارکیٹ کھلتے ہی لین دین میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور ایک وقت میں سٹاک مارکیٹ 187 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 278 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔