وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو غریب افراد کے لیے کم لاگت ہاؤسنگ سکیم شروع کرنے کی پیشکش کردی

وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو غریب افراد کے لیے کم لاگت ہاؤسنگ سکیم شروع کرنے ...
 وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو غریب افراد کے لیے کم لاگت ہاؤسنگ سکیم شروع کرنے کی پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو غریب افراد کے لیے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے کی پیشکش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ کے غریب افراد کے لیے صوبائی حکومت کو کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے کی پیشکش کی ہے۔

چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت اس حوالے سے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے، سندھ حکومت کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم اپنے طریقے سے تعمیر کرے اور گھروں کی تعمیر اسکیم کا جو بھی نام صوبائی حکومت تجویز کرے گی وفاق کو اس پرکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ہاؤسنگ اسکیم کا معاملہ صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں غور کے لیے رکھے گی، کابینہ جو بھی فیصلہ کرے گی وفاق کو آگاہ کردیا جائے گا۔