پی آئی اے کے پائلٹوں سمیت عملے کیخلاف کریک ڈائون ، چھاپہ مار کاررروائیوں کا فیصلہ مگر کیوں؟ جان کر مسافروں کی بھی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا

پی آئی اے کے پائلٹوں سمیت عملے کیخلاف کریک ڈائون ، چھاپہ مار کاررروائیوں کا ...
پی آئی اے کے پائلٹوں سمیت عملے کیخلاف کریک ڈائون ، چھاپہ مار کاررروائیوں کا فیصلہ مگر کیوں؟ جان کر مسافروں کی بھی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) پی آئی اے انتظامیہ نے جہاز کے کپتانوں اور فضائی میزبانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں پر پی آئی اے اورسول ایوی ایشن عملے نے مشترکہ طورپر اچانک چھاپے مارنے کا فیصلہ کرلیاہے،جس کے دوران کپتان اور فضائی میزبانوں کے خون کے نمونے حاصل کیے جائیں گے،ذرائع کے مطابق جو بھی نشے کی حالت میں پایا گیا اس کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی، پی آئی اے کی شعبہ شیڈولنگ اینڈ فلائٹ اسٹینڈرڈ کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں الزام ثابت ہونے پر معطلی کے ساتھ ساتھ ملازمت سے فارغ بھی کردیا جائے گا، نئے اقدامات پر عمل درآمد بین الاقومی جنرل سول ایوی ایشن قوانین کے حفاظتی اقدامات کے تحت کیا جارہا ہے، پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق دوران پرواز فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔