پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کب شروع ہو گا اور ٹیم میں کسے شامل کیا جا سکتا ہے؟ صحیح وقت اور معلومات جانئے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کب شروع ہو گا اور ٹیم میں کسے ...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کب شروع ہو گا اور ٹیم میں کسے شامل کیا جا سکتا ہے؟ صحیح وقت اور معلومات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج سے کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔ پاکستان کو مسلسل دوسرے وائٹ واش کا سامنا ہے کیونکہ 2013ءمیں بھی جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف تینوں ٹیسٹ جیتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے اور جنوبی افریقہ کے کوچ اوٹس گبسن نے عالمی نمبر ایک ٹیم بننا مشن قرار دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وارڈررز کی وکٹ بھی فاسٹ باؤلنگ کیلئے سازگار ہے اور 2013ءمیں اسی گراؤڈ میں پاکستانی ٹیم ڈیل سٹین کی تباہ کن بولنگ کے سامنے صرف 49 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا سب سے کم سکور ہے اور اس میچ میں سٹین نے 8رنز دے کر 6 وکٹ حاصل کئے تھے۔
پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ باؤلر اور ایک سپنر کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کررہی ہے اور یہ منصوبہ بندی ابتدائی دونوں ٹیسٹ ہارنے کے بعد وائٹ واش سے بچنے کیلئے تیار کی گئی ہے۔ پاکستان کا 4 فاسٹ باؤلرز کا سکواڈ محمد عامر، محمد عباس،فہیم اشرف اور حسن علی پر مشتمل ہوگا جبکہ شاداب خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے البتہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکیں گے جس کے باعث فہیم اشرف کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -