واحد ٹی 20، سری لنکا کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ
آکلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کیخلاف واحد ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سری لنکن ٹیم کی قیادت لاستھ ملنگا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیروشن ڈیکویلا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، تھیسارا پریرا، دھنانجیا دی سلوا، سدیرا سماراوکراما، داسون شناکا، لکشن سنداکن، کسون راجیتھا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی قیادت ٹم ساؤتھی کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو، مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، راس ٹیلر، ہینری نکولس، مچل سینٹنر، ڈاؤج بریس ویل، سکاٹ کوگلین، ایش سودھی اور لوکی فرگوسن شامل ہیں۔