بزرگ شہری پر مقدمہ درج کروانا خاتون ڈی پی او ماریہ محمود کو مہنگا پڑگیا ، وہ کام ہو گیا جسے سن کر ان کے ہوش اڑ جائیں گے

بزرگ شہری پر مقدمہ درج کروانا خاتون ڈی پی او ماریہ محمود کو مہنگا پڑگیا ، وہ ...
بزرگ شہری پر مقدمہ درج کروانا خاتون ڈی پی او ماریہ محمود کو مہنگا پڑگیا ، وہ کام ہو گیا جسے سن کر ان کے ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عارف والا (ڈیلی پاکستان آن لائن )خاتون ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کی جانب سے 90 سالہ شہری پر مقدمہ درج کروانے والے معاملے کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیاہے اور انکوائری کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور آر پی او ساہیوال سے معاملے پر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی پی او عارفوالا ماریہ محمودکھلی کچہری میں تاجروں کے مسائل سن رہی تھی اس دوران 90 سالہ شخص نے پیار سے ڈی پی او کے سر پر ہاتھ پھیرا تووہ غصے میں آ گئیں اور بزرگ شخص کا گریبان پکڑتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے سر پر ہاتھ کیوں پھیرا،ڈی پی او نے بزرگ شخص کیخلاف مقدمہ کرکے حوالات میں بند کرا دیا جس پر تاجروں نے ڈی پی او کیخلاف شدید احتجاج کیا اور سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی۔احتجاج کی خبر ملنے پر ڈی پی او نے بزرگ شخص کو رات گئے چھوڑ دیا۔

مزید :

قومی -