”کیا تھے وہ ذرائع“ جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی؟ مریم اورنگزیب کی اس بات پر فواد چوہدری کے جواب نے سب کو حیران کر دیا

”کیا تھے وہ ذرائع“ جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی؟ مریم ...
”کیا تھے وہ ذرائع“ جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی؟ مریم اورنگزیب کی اس بات پر فواد چوہدری کے جواب نے سب کو حیران کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکہ میں بھی مبینہ پراپرٹی سامنے آ گئی ہے جس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”کیا تھے وہ ذرائع جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی! اصل میں علیمہ باجی عمران خان کی بے نامی دار ہیں۔ ذرائع کا سرغ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ اور نمل یونیورسٹی کے بورڈ ہیں۔“

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے لکھا ”جب زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا تو شوکت خانم اور نمل جیسے اداروں کو متنازعہ نہ بنائیں وہ بھی اپنی مرحوم سیاست کو نئی زندگی دینے کیلئے، علیمہ آپا ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں اور تمام جائیداد انہوں نے خود ڈکلیئر کی ہے، آپ کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔“

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس