حکومت نے سی این جی استعمال کرنے والوں کو ”تحفہ“ دیدیا، سی این جی سٹیشنز کھلتے ہی ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے

حکومت نے سی این جی استعمال کرنے والوں کو ”تحفہ“ دیدیا، سی این جی سٹیشنز ...
حکومت نے سی این جی استعمال کرنے والوں کو ”تحفہ“ دیدیا، سی این جی سٹیشنز کھلتے ہی ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں 14 روز کی بندش کے بعد سی این جی سٹیشنز کھول دئیے گئے ہیں جبکہ سی این جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کمی بھی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے باسیوں کو آج دو خوشخبریاں ملی ہیں زور گزشتہ سال 28 دسمبر سے بند ایل این جی ٹرمینل کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد دو ہفتوں سے بند سی این جی سٹیشنز کھول دئیے گئے ہیں جبکہ سی این جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی بھی کر دی گئی ہے۔ چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے قیمتوں میں 5 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق سی این جی سٹیشنز پر صبح 6 بجے سے گیس بلا تعطل دستیاب ہوگی اور اس اعلان کیساتھ ہی دو ہفتوں سے منتظر صارفین سی این جی سٹیشنز پر پہنچ گئے ہیں جہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی جہاز آج کراچی پہنچے گا جس کے بعد کل سے پاور پلانٹس کو بھی ایل این جی فراہم کردی جائے گی جس سے بجلی پیداوار میں اضافہ اور لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں