عمران خان کا وزیراعظم ہاؤس کے بجلی کے بل کا آڈٹ کا حکم

عمران خان کا وزیراعظم ہاؤس کے بجلی کے بل کا آڈٹ کا حکم
عمران خان کا وزیراعظم ہاؤس کے بجلی کے بل کا آڈٹ کا حکم

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پرائم منسٹر ہاؤس کی بجلی کا بل 15 لاکھ آنے کا ںوٹس لیتے ہوئے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ جب وہ پرائم منسٹر ہاؤس میں رہتے ہی نہیں تو اتنی بجلی کیسے استعمال ہوئی جس کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کردی اور کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کا بجلی کا بل زیادہ آنے پر آڈٹ کا حکم دیا ہے ۔

میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت وزیراعظم ہاؤس میں رہائش پذیر نہیں ہیں لیکن پھر بھی اس کا بل زیادہ آرہا ہے۔ نواز شریف کے دور میں وزیر اعظم ہا ئوس میں 88؍ ہزار سے 95؍ ہزار یونٹ بجلی استعمال ہوتی تھی ۔ اب وہاں 44؍ ہزار یونٹ استعمال ہو رہے ہیں حالانکہ وزیر اعظم وہاں نہیں رہتے ۔ جس کی وجہ سے وزیراعظم نے آڈٹ کا بھی حکم دے دیا ہے کہ کیوں زیادہ بل آ یا ہے۔ یادرہے کہ وزیراعظم ہائوس کا بل 

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...