بچے کی پیدائش پر والد کی سرکاری چھٹیوں میں بھی اضافہ، اب کتنی کر دی گئی ہیں؟ ملازمین کے لیے خوشخبری آ گئی

بچے کی پیدائش پر والد کی سرکاری چھٹیوں میں بھی اضافہ، اب کتنی کر دی گئی ہیں؟ ...
بچے کی پیدائش پر والد کی سرکاری چھٹیوں میں بھی اضافہ، اب کتنی کر دی گئی ہیں؟ ملازمین کے لیے خوشخبری آ گئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی طرف سے شادی شدہ مردوں کو ایک بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ اب مرد ملازمین کو بچے کی پیدائش پر زیادہ چھٹیاں ملا کریں گی۔ دی نیوز کے مطابق وزارت برائے انسانی حقوق نے مرد ملازمین کی ’پدرانہ چھٹی‘ (Paternity Leave)بڑھا کر 10کر دی ہیں جو ملازمین بچے کی پیدائش پر یا اس کے بعد کسی بھی وقت ہنگامی طور پر کر سکتے ہیں۔

وزارت انسانی حقوق کی وفاقی سیکرٹری جویریہ آغا کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ”وزیربرائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا یہ اقدام لائق تحسین ہے کہ انہوں نے پدرانہ چھٹیوںمیں اضافے کی منظوری دی۔ حکومت نے اس حوالے سے 1981ءکے قانون میں ترمیم کر دی ہے اور اب مرد سول سرونٹس کو بچے کی پیدائش پر 10چھٹیاں ملا کریں گی۔“یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملازمین پوری سروس میں صرف دو بار پدرانہ چھٹی لے سکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس