حکومت سے تنا زع شدت اختیار کرگیا ،چیئرمین سی ڈی اے نے چھٹی لے لی

حکومت سے تنا زع شدت اختیار کرگیا ،چیئرمین سی ڈی اے نے چھٹی لے لی
حکومت سے تنا زع شدت اختیار کرگیا ،چیئرمین سی ڈی اے نے چھٹی لے لی

  


اسلام آ باد (ویب ڈیسک) سی ڈی اے کے بعض ایشو پر چیئرمین سی ڈی اے اور حکومت کے در میان چلنے والا تنازعہ شدت اختیار کرگیاہے،چیئرمین سی ڈی اے اورپا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے گر یڈ 21 کے افسر افضل لطیف نے 120 دن کی رخصت لے لی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  وفا قی کا بینہ نے ان کی جگہ چیف کمشنر اسلام آ باد عامر علی احمد کو چیئرمین سی ڈی اے کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے اور اس ضمن میں با ضابطہ نو ٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری کر دیا جا ئے گا۔ بظاہر چیئرمین سی ڈی اے افضل لطیف نے بیرون ملک جانے کیلئے رخصت لی ہے ۔ ان کی فیملی بر طانیہ میں ہے تاہم چیئرمین سی ڈی اے اپنی سخت اور بے لچک طبیعت کی وجہ سے حکومتی وزراء کیلئے ناقابل قبول ہوگئے تھے۔

ذ رائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کےکنونشن سنٹر سے ملحقہ گرینڈ حیات ہوٹل کی لیز بحال کرنے پر شدید تحٖفظات تھے کیونکہ یہ لیز بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر منسوخ کی گئی تھی۔ گرینڈ حیات ٹاور میں وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ کئی سیا سی اور مقتدر شخصیات کے اپارٹمنٹس ہیںاور وہ چاہتے ہیں کہ یہ خلاف ورزی ریگولر ہو جائے ۔ پلاٹ کی الاٹمنٹ کی شرائط کے تحت یہاں سروس اپارٹمنس بننے تھے ۔ سروس اپارٹمنٹس فروخت نہیں کئے جاسکتے یہ کمرشل سر گرمی کے زمرے میں آ تا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...