جوہانسبرگ ٹیسٹ ،پہلے روز صرف 17رنز پر پاکستان کے دو کھلاڑی آوٹ ہو گئے

جوہانسبرگ ٹیسٹ ،پہلے روز صرف 17رنز پر پاکستان کے دو کھلاڑی آوٹ ہو گئے
جوہانسبرگ ٹیسٹ ،پہلے روز صرف 17رنز پر پاکستان کے دو کھلاڑی آوٹ ہو گئے

  

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)جوہانسبرگ ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کے 262رنز کے جواب میں پاکستانی بلے باز میدان میں اترتے ہی لڑکھڑا گئے اور محض 9اوورز کے کھیل میں 17سکور پر 2کھلاڑی آوٹ ہو گئے ۔ شان مسعود2سکور بنا کر آوٹ ہوئے اور اظہر علی صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور محمد عباس وکٹ پر موجود ہیں ۔

اس سے قبل جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد عباس نے ابتدائی اوورز میں پروٹیز کپتان ڈین ایلگر کو آوٹ کیا ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ 41،میکرام 90،ڈی برائن 49زبیر حمزہ 41،بووما 8،ڈی کوک 18فلینڈر 1،ربادا اور اولیور صفر ،صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ ڈیل سٹین 2رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 2،محمد عباس نے 2،حسن علی نے 2،فہیم اشرف نے 3اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی اور اس طرح جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 262رنز پر آوٹ ہو گئی ۔

واضح رہے کہ ابتدائی دو میچوں میں شکست کے باعث سیریز ہارنے کے بعد اب پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے جس کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور عزم کا اظہار کر رکھا ہے۔

مزید : کھیل