علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں نام ڈالا جائے ،وفاقی وزرا کا سندھ میں داخلہ بند کرسکتے ہیں:سعید غنی

علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں نام ڈالا جائے ،وفاقی وزرا کا سندھ میں داخلہ بند ...
علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں نام ڈالا جائے ،وفاقی وزرا کا سندھ میں داخلہ بند کرسکتے ہیں:سعید غنی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما  اور صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے وفاقی وزرا کے بیانات پر سندھ کے عوام میں انتشار پیدا ہو رہا ہے، جیسے پیپلز پارٹی کی قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہم بھی وزرا کا سندھ میں داخلہ بند کرسکتے ہیں، قانون ہمیں ایسے وزرا کے سندھ داخلے پر پابندی کی اجازت دیتا ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جے آئی ٹی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، انکا مقصد ایک صوبائی حکومت کو گرانا تھا۔ انہوں نے کہا علیمہ خان کے پاس کس ذرائع آمدن سے یہ جائیدادیں آئیں؟دعویٰ کرتا ہوں کہ عمران خان صاحب کا گھر رقبے میں سب سے بڑا ہے، مطالبہ کرتا ہوں کہ شوکت خانم میموریل کیلئے جو چندہ اکٹھا کیا جاتا ہے اسکا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے۔صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا سٹینڈنگ کمیٹی جلد بن جائیں گی اس میں کوئی ایشو نہیں ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کابینہ نے ای سی ایل سے نام نہیں نکالے، جے آئی ٹی رپورٹ آتے ہی حکومتی وزار نے گورنر راج کی باتیں کیں، کہا گیا ہم وزیراعلیٰ ہٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جتنی تیزی سے پیپلزپارٹی کی  قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اسی طرح علیمہ خان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے،اس معاملے پر بھی ایسی ہی جے آئی ٹی بنائی جائے جیسی  پیپلزپارٹی کی قیادت  کے خلاف بنائی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...