فواد چودھری آئیں بائیں شائیں نہ کریں،چوری کا جواب دیں،مریم اورنگزیب کا وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل

فواد چودھری آئیں بائیں شائیں نہ کریں،چوری کا جواب دیں،مریم اورنگزیب کا ...
فواد چودھری آئیں بائیں شائیں نہ کریں،چوری کا جواب دیں،مریم اورنگزیب کا وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علیمہ باجی وزیراعظم عمران خان کی بے نامی دارہیں ،کن ذرائع سے اربوں کی جائیداد خریدی گئی ۔

مریم اورنگزیب کا وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر کہناتھا کہ علیمہ باجی کے ذرائع تحریک انصاف کے جعلی اکاؤنٹس ہیں ،علیمہ باجی نے پارٹی فنڈزسے اربوں کی جائیداد خریدی ۔

انہوں نے کہا کہ فوادچودھری آئیں بائیں شاہیں نہ کریں،چوری کاجواب دیں،وفاقی وزیر بتائیں ،مریم نواز کتنی باروزیراعظم رہیں ؟

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...