بڑھتے وزن اور توند سے پریشان افراد کے لیے انتہائی مفید غذا سامنے آگئی

بڑھتے وزن اور توند سے پریشان افراد کے لیے انتہائی مفید غذا سامنے آگئی
بڑھتے وزن اور توند سے پریشان افراد کے لیے انتہائی مفید غذا سامنے آگئی

  

کراچی  (ویب ڈیسک) بڑھتے وزن سے پریشان افراد کیلئے سب سے بڑا مسئلہ یہی ہوتا ہے کہ کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں اور کس چیز میں کتنی کیلوریز ہوں گی؟ احتیاط کے باوجود وزن بےاحتیاطی کرہی جاتا ہے لیکن اب ایسے افراد کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔جن افراد کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے ان کیلئے بھنے ہوئے سیاہ چنوں کا استعمال سب سے بہترین غذا ہے کیونکہ اس میں کیلوریز کم ہونے کے ساتھ ساتھ پروٹین اور فائبر بھی موجود ہے جس کے باعث کمزوری محسوس نہیں ہوتی۔

سماء ٹی وی کے مطابق بھنے ہوئے چنوں کو چھلکوں کے ساتھ چنے کھانے سے جسم کو کثیر مقدارمیں فائبراورپروٹین حاصل ہوتا ہے اور یہ جسم سے اضافی چربی کا خاتمہ کرنے میں موثر ثابت ہوتے ہیں۔وزن کم کرنے کی صلاحیت رکھنے کے علاوہ بھنے ہوئے چنے فولاد یعنی آئرن کی بھی مناسب مقدار فراہم کرتے ہیں، انہیں کھانے سے جسم صحت مند وتوانا رہتا ہے۔دیر سے ہضم ہونے کے باعث انہیں کھانے کے کافی دیرتک بعد تک بھوک محسوس نہیں ہوتی۔

غذائی ماہرین کے مطابق کم کیلوریز کے باعث وزن کم کرنے کیلئے بھنے چنوں کا استعمال نہایت مفید ہے۔ ایک پیالی ابلے ہوئے چنوں کی چاٹ سے بھی پیٹ بھراجاسکتا ہے اور غذائی اعتبار سے بھی یہ بہترین ثابت ہوں گے۔ 2 ماہ تک بھنے چنے کھانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے آتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت