نیب نے رمضان شوگر ملزکا ریفرنس مکمل کر لیا،شہبازشریف اور حمزہ شہباز نامزد
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے چنیوٹ میں رمضان شوگرملز کا ریفرنس مکمل کر لیا،ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو نامزدکیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے چنیوٹ میں رمضان شوگرملز کا ریفرنس مکمل کر لیا،ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو نامزدکیا گیا ہے۔ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا۔ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 21 کروڑ روپے کی لاگت سے نالہ سرکاری فنڈز سے بنایا گیا،چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا۔